• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ کا 1 لاکھ عبور کرنا عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا ثبوت ہے: مریم نواز

مریم نواز — فائل فوٹو
مریم نواز — فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کا 1 لاکھ پوائنٹس عبور کرنا عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے 1 لاکھ پوائنٹس عبور کرنے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ الحمدللّٰہ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج نئی تاریخ رقم ہوئی، پی ایس ایکس نے دنیا کی بیسٹ پرفارمنگ ایکویٹی مارکیٹ کا درجہ حاصل کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کی بلندی وتیزی سمیت ہر تاریخی کام، ہر ریکارڈ ن لیگ دور میں ہوتا ہے، ن لیگ کی زیرِ قیادت ملک ناصرف مستحکم ہوا بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

صوبائی وزیرِ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کا ریکارڈ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد دلیل ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کی پالیسیز عالمی سرمایہ کاروں کے لیے پُرکشش ثابت ہورہی ہیں، ن لیگ نے اسٹاک مارکیٹ میں سیاسی نعرے نہیں لگوائے بلکہ اعلیٰ پالیسیز سے 1 لاکھ پوائنٹس عبور کرائے۔

تجارتی خبریں سے مزید