• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کو دھمکی آمیز خطوط کا مقدمہ درج کرلیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط پر تھانہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

مقدمہ ڈاک وصول اور ڈسپیچ کرنے والی برانچ کے کلرک قدیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں تحریر ہے کہ یکم اپریل کو موصول ڈاک کو آج نائب کے ذریعے تقسیم کرنے بھیجا، آٹھ لفافے جج صاحبان کے پی ایس کو وصول کروائے۔

ایف آئی آر کے متن میں تحریر کیا گیا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت دیگر جج صاحبان کے نام لیٹرز تقسیم کروائے، 4 لفافے کھولے گئے جن میں سفید پاؤڈر کی آمیزش پائی گئی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ہائی کورٹ ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے۔

عدالتی ذرائع نے بتایا تھا کہ ایک جج کے اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا۔ خط کے متن میں لفظ اینتھریکس لکھا ہوا تھا، خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود تھا۔

ریشم نامی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے ججز کوخطوط بھیجے تھے۔

قومی خبریں سے مزید