گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)مدینہ شریف میں مسجد نبویؐ کے باہر ہونے والے خودکش بم دھماکوں کے خلاف جماعت رضائے مصطفی پاکستا ن و دیگر سنی تنظیمات کے زیر اہتمام الحاج صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی و دیگر قائدین کی قیادت میں آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ مرکز اہلسنت زینت المساجد سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی گو ند لانوالہ چوک سے ہوتی ہوئی شیرانوالہ باغ پہنچی جہاں پر مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے الحاج صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی نے کہا کہ روضہ رسولؐ کا تحفظ ہماری جانوں سے کسی صورت بھی عزیز نہیں ہوسکتا۔احتجاجی ریلی میں جماعت اہلسنت پاکستان کے ضلعی ناظم اعلیٰ حافظ مولانا محمد رفیق قادری رضوی،ضلعی امیر حاجی یعقوب چشتی،مولانا محمد اکبر نقشبندی،مولانا عبدالغفور گجراتی،جمیل اعظم،شازب چٹھہ،غلام دستگیر خان،چوہدری اقبال ہنجرا،مہر محمد عدیل عارف،صاحبزادہ محمد زبیر عبدالنبی،صوفی محمد منیر قادری،پیر سید مستجاب حسین شاہ،صاحبزادہ محمد غوث رضا،مہر محمد سرور مصطفائی سمیت جماعت رضائے مصطفی پاکستان،جماعت اہلسنت پاکستان، تحریک اہلسنت پاکستان ،سنی فورس،مصطفائی تحریک ،انجمن طلبہ اسلام،ادارہ صراۃ مستقیم و دیگر سنی تنظیمات کے قائدین و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔دریں اثناء مسلم لیگ ق علماء مشائخ ونگ کے زیر اہتمام مدینہ شریف سعودی عرب میں ہونے والے بم دھماکوں کے خلاف سٹی صدر علماء مشائخ ونگ طاہر رضا رضوی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس واقعہ کی شدید مذمت کی گئی اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر علماء مشائخ ونگ طاہر رضا رضوی نے کہا کہ پاکستانی عوام کیلئے حرمین شریفین سے زیادہ مقدس مقام کوئی نہیں۔ ریلی میں مسلم لیگ ق علماء مشائخ ونگ سٹی کے راہنما عبدالقدیر قادری،محمد عمر جٹ،بائو فریاد رہبر سپورٹس والے قاری زبیر قادری،ذیشان جٹ،علی مغل،قاری عمیر نظامی نے بھی خطاب کیا۔