کراچی( اسٹاف رپورٹر) اگلے ماہ اسلام آباد میں ہونے والی سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے انتظامات اور سیکورٹی معاملات کا جائزہ لینے کے لئے ایشیائی وفد عید بعد پاکستان آئے گا، ایونٹ میں شرکت کے لئے میزبان پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو بھی دعوت دی ہے، بھارت نے تاحال اپنی انٹری کنفرم نہیں کی ہے، پاکستان نے ایشیائی فیڈریشن کو بھارت کو دی جانے والی دعوت سے آگاہ کردیا ہے،پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئر مین چوہدری محمد یعقوب نے جنگ بتایا کہ بھارت نے اگر شرکت پر آمادگی ظاہر کی تو اسے بھی دیگر ٹیموں کی طرح بہترین سہولت اور سیکورٹی فراہم کریں گے،بھارت کو ایونٹ میں حصہ لینا چاہئے، لیگ 11سے 17 مئی تک کھیلی جا ئے گی جس میں 8ملکوں کی ٹیمیں ایکشن میں ہونگیں ان میں پاکستان کے علاوہ ایران، ترکمانستان، سری لنکا، قازقستان، افغانستان، کرغزستان اور بھارت شامل ہیں۔