• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات موجود

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان میں آج شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں آج مطلع ابر آلود ہے۔

کوئٹہ میں مطلع جزوی ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔

پشین، ژوب، شیرانی، قلات سمیت اطراف کے علاقوں میں بھی مطلع جزوی ابر آلود ہے۔

صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

بلوچستان میں جہاں مطلع صاف ہے وہاں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ، ژوب، پشین اور شیرانی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید