• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، محرم کے دوران سیکیورٹی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈی جی رینجرز کی زیرِ صدارت رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں سیکیورٹی کے لیے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

آئی جی سندھ، کمشنر سکھر، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم، ایڈیشنل کمشنرز (کراچی، حیدر آباد)، ایڈیشنل آئی جی کراچی، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ایسٹ، ویسٹ، ساؤتھ، سی آئی اے اور  ٹریفک پولیس نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ڈی آئی جی سکھر اور حیدرآباد بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران شہر کی امن وامان کی صورتحال بالخصوص محرم الحرام کے انتظامات اور محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور اس حوالے سے کیے گئے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں رینجرز اور پولیس کی محرم الحرام کے دوران مشترک فلیگ مارچ اور اسنیپ چیکنگ کو مزید مؤثر بنانے، مذہبی اجتماعات، مجالس اور جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید