• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کے کوئی شواہد نہیں، امریکی وزیر دفاع

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امریکی وزیر دفاع ریٹائرڈ جنرل لائیڈ جیمز آسٹن نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نسل کشی کے کوئی شواہد نہیں۔ 

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے ہمارے پاس اس کے شواہد نہیں۔ 

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل کو سلامتی اور دفاع میں مدد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر کو جو کچھ ہوا وہ بھیانک تھا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ چھ سے غزہ میں نہتے اور بے یار و مددگار فلسطینی عوام پر یک طرفہ جنگ مسلط کر رکھی ہے اور 33,360 شہریوں کو بمباری کرکے قتل کرچکا ہے۔

شہید ہونے والوں میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے، اسرائیل کی اس وحشیانہ بمباری سے 75,993 افراد زخمی بھی ہوئے اور 7,000 افراد لاپتہ ہیں۔ جبکہ غزہ کا انفرااسٹرکچر اور مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں، لوگ بے گھر ہونے کے ساتھ بھوک اور فاقوں سے مر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید