• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ نے اسرائیل کو لوہے اور سیمنٹ سمیت 54 اشیاء کی برآمد روک دی

2022 میں ترکی نے اسرائیل کو سات ارب ڈالرز جب کہ 2023 میں پونے چھ ارب ڈالرز کی برآمدات کیں۔
2022 میں ترکی نے اسرائیل کو سات ارب ڈالرز جب کہ 2023 میں پونے چھ ارب ڈالرز کی برآمدات کیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے چھ ماہ بعد ترکیہ نے اسرائیل کو لوہے، سیمنٹ، ماربل اور گرینائٹ سمیت 54 اشیاء کی برآمد روک دی۔ 

اسرائیل کی سیمنٹ، اسٹیل اور ماربل کی 50 فیصد ضرورت ترکیہ سے پوری ہوتی ہیں۔

ترکیہ نے پابندیاں تب لگائیں جب اسرائیل نے ترکیہ کو ہوائی جہاز سے غزہ میں امداد گرانے کی اجازت نہیں دی، ترکیہ میں اسرائیل سے تجارت روکنے کے لیے عوامی احتجاج بھی کیا جا رہا تھا۔

پابندیوں کے جواب میں اسرائیل نے کہا ہے کہ اسرائیل اب ترکیہ سے وہ اشیاء بھی درآمد نہیں کرے گا، جن پر ترکیہ نے پابندی نہیں لگائی۔ 

اسرائیل نے امریکا کو ترکیہ کی برآمدات رکوانے کی لابنگ شروع کرنے کا اعلان بھِی کیا۔ 2022 میں ترکی نے اسرائیل کو سات ارب ڈالرز جب کہ 2023 میں پونے چھ ارب ڈالرز کی برآمدات کیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید