نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے فاسٹ بولر محمد عامر کو پاکستان ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
محمد عامر نے آخری مرتبہ 2020ء میں پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔
محمد عامر نے 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 59 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
فاسٹ بولر نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران اب تک 36 ٹیسٹ میچز میں 119 اور 61 ون ڈے میچز میں 81 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے پاکستان کی طرف سے آخری ٹیسٹ میچ جنوبی افریقا کے خلاف 2019ء اور آخری ون ڈے میچ سری لنکا کے خلاف 2019ء میں ہی کھیلا تھا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے فاسٹ بولر محمد عامر کو پاکستان ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ عماد وسیم نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لی ہے جس کے بعد انہیں بھی اس سیریز میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔