• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں نمازِ عید کے موقع پر 2 افراد نے اسلام قبول کرلیا

متحدہ عرب امارات میں نمازِ عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عید کا اعلان برج خلیفہ کے سنگم میں رکھی توپ سے دو گولے داغ کر کیا گیا۔

شیخ زاید مسجد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جبکہ شارجہ، عجمان اور دیگر ریاستوں میں بھی عید کے اجتماعات ہوئے۔

دبئی میں نمازِ عید کے موقع پر 2 افراد نے اسلام بھی قبول کیا۔ اس موقع پر ’’اللّٰہ اکبر‘‘ کی بھرپور گونج بھی سنائی دی۔

دوسری جانب سعودی عرب، افغانستان، قطر، فلپائن، ملائیشیا اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

عید الفطر کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید