• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشی سونک کی برطانوی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے برطانیہ میں عید منانے والے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ 

 رشی سونک کی جانب سے عید پر پیغام میں کہا گیا ہے کہ اس سال سب کے ذہنوں میں غزہ ہےجہاں خون ریزی اور تکالیف ناقابل برداشت ہیں۔ 

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ تنازع کو ختم کرنے کی کوششوں میں جو ہوسکتا ہے وہ کر رہے ہیں۔ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں امداد کی رسائی یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رشی سونک نے کہا برطانیہ میں برطانوی مسلمانوں، مساجد اور کمیونٹی سینٹرز کو محفوظ رکھنے پر کام کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید