وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے افواجِ پاکستان کے سربراہان کو عید الفطر کی مبارکباد دی گئی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف، سربراہ پاک فضائیہ اور نیول چیف کو ٹیلی فون پر عید کی مبارکباد دی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قوم وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، افواجِ پاکستان کے سربراہان کی قیادت میں ہمارے جوان وطن دشمنوں اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم شہداء کو خراجِ عقیدت اور ان کے اہلِخانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔