• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹانک: پٹاخوں کے مذاق نے 1 بچے کی جان لے لی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے ضلع ٹانک میں عید کے موقع پر بچوں کے درمیان پٹاخوں کے مذاق نے ایک بچے کی جان لے لی۔

ڈی ایس پی ٹانک شریف اللّٰہ خان کے مطابق ایک بچے کی دوسرے بچے پر چائنا پٹاخہ پھنکنے سے بچے کے کپڑوں میں آگ لگ گئی۔

شریف اللّٰہ خان نے بتایا کہ نواحی علاقے رنوان میں 1 بچے نے دوسرے بچے پر چائنا پٹاخہ پھینک دیا  جو بچے کے کندھے پر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد بچے کے کپڑوں کو آگ لگ گئی اور بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بچے کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ٹانک پہنچا دیا جہاں سے بچے کی حالت خطرناک دکھائی دینے پر اسے برن اسپتال اسلام آباد ریفر کیا گیا مگر بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی جاں بحق ہو گیا۔

ڈی ایس پی ٹانک شریف اللّٰہ خان نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولیس نے تمام دکانداروں کو پہلے ہی متنبہ کیا تھا کہ وہ چائنا پٹاخوں کے کاروبار سے اجتناب کریں۔

قومی خبریں سے مزید