• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں بارش، مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)  کی رپورٹ آگئی۔ 

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بلوچستان میں بارشوں سے آسمانی بجلی اور مکانات کی چھتیں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارشوں سے اموات سوراب، ڈیرہ بگٹی، پشین، کیچ اور لورالائی میں ہوئیں۔ 

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں بارشوں سے 5 مکانات مکمل تباہ اور 22 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

قومی خبریں سے مزید