• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدقسمتی سے یہ بھٹو کے نظریات فالو کرنا بھول گئے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے یہ لوگ ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات فالو کرنا بھول گئے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے الزام لگایا کہ آصفہ بھٹو زرداری کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کےلیے پی ٹی آئی امیدوار پر تشدد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ لوگ بھٹو کے نظریات کو فالو کرنا بھول گئے ہیں،جس کے پاس مینڈیٹ نہ ہو اس کے خلاف احتجاج بنتا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ انہوں نے ہمارے امیدوار کو تشدد کر کے بٹھایا، آصفہ بھٹو کو بلامقابلہ منتخب کرایا، یہ ان لوگوں کی بدقسمتی ہے کہ موروثی سیاست چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا یہ اپنی قابلیت پر آتیں، سوچتا تھا یہ ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات کو فالو کریں گے، بدقسمتی سے یہ نظریات بھول گئے۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہم احتجاج کریں، ہماری کوشش ہے کہ آگے کی طرف بڑھیں، ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے، اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس کے پاس مینڈیٹ نہ ہو اس کے خلاف احتجاج بنتا ہے، ہمارا احتجاج پرامن ہوگا اور تب تک ہوگا جب تک مینڈیٹ واپس نہیں مل جاتا۔

قومی خبریں سے مزید