• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

کنگ خان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جسے دیکھ کر مداح کافی خوش اور بالی ووڈ اداکار کی تعریف کر رہے ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ شاہ رخ خان کولکتہ کے اسٹیڈیم ایڈن گارڈن میں اپنی ٹیم کا میچ دیکھنے کیلئے موجود تھے کہ میچ کے بعد اسٹیڈیم میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے جھنڈے انہوں نے کرسیوں پر پڑے ہوئے دیکھے جسے وہ خود اٹھانے کیلئے آگے بڑھے اور وہ اٹھا کر اپنے گارڈز کو تھما دیے۔

اس موقع پر مداحوں نے انہیں دیکھ کر پیار بھرے انداز میں پکارا، جس پر شاہ رخ خان محبت سے ان کا جواب دیا۔


میچ کے بعد شاہ رخ خان مداحوں اور اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی، اس موقع پر انہوں نے کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔

اسٹیڈیم میں شاہ رخ خان کے ہمراہ ان کے بڑے بیٹے ابرام اور بیٹی سہانا خان بھی موجود تھیں، جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید