• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ کی طیارہ خریدنے کی خواہش پر کمل ہاسن خوش کیوں؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے نامور اداکار کمل ہاسن نے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی طیارہ خریدنے کی خواہش پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ 

ہوا کچھ یوں کہ کمل ہاسن سے ان کی بیٹی شروتی ہاسن نے بات چیت کے دوران سوال کیا کہ ان کی کون سی خواہشات ادھوری رہ گئی ہیں؟ اس پر والد نے دلچسپ جواب دیا۔ 

کمل ہاسن کا کہنا تھا کہ خواہشات تو بہت ہیں، بہت ہی زیادہ ہیں، میرا ان تمام خواہشات کی فہرست بنانے کا ارادہ نہیں، کیونکہ اگر آپ اسکی فہرست بنائیں گے تو چاہیں گے کہ آپکے پاس یہ بھی ہو اور وہ بھی ہو۔ 

اپنی ماضی کی خواہشات کا ذکر کرنے کے بعد کمل کا کہنا تھا کہ اب میرے پاس دولت ہے، میں بہت کچھ خرید سکتا ہوں۔ میں خود اپنے متعلق حیران ہوں کہ میں اب کیا چاہتا ہوں؟ کیا مجھے ایک طیارہ چاہیے؟

کمل کا کہنا تھا کہ ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان کو کہتے سنا کہ وہ طیارہ خریدنے کے خواہشمند ہیں۔ میں انکے لیے خوش ہوں کہ انکے پاس خواہشات کی فہرست تو ہے۔ 

اداکار نے کہا کہ ذاتی طور پر یہ سمجھتا ہوں کہ میرے پاس خواہشات کی فہرست نہیں ہونی چاہیے، میں اسے کہاں ختم کروں گا؟ کیونکہ اگر میری ایک طیارہ خریدنے کی خواہش ہوگی تو حیران ہوں گا کہ میں اسے کتنا استعمال کرلوں گا؟

انٹرٹینمنٹ سے مزید