بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ سیاہ لباس پہننا، راک میوزک سننا اور مردوں جیسی سخت کوشی کی عادت انکے والد اداکار و سیاستداں کمل ہاسن نے ڈالی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں جب شروتی ہاسن اور انکے والد کے درمیان مکالمہ ہوا تو کمل ہاسن نے بیٹی شروتی سے سوال کیا کہ انھوں نے مذکورہ بالا عادات کہاں سے سیکھیں تو جواب میں شروتی نے کہا کہ یہ آپکی غلطی ہے، یہ سب کچھ آپ نے سیکھائی ہیں۔
بالی ووڈ اور ساؤتھ کی فلم انڈسٹری میں کافی مقبول شروتی کو اپنے ہم عصروں سے جو چیز جدا کرتی ہے وہ انکا جمالیاتی ذوق ہے جو کہ گوتھ گرل والا گوئتھک اسٹائل ہے (گوئتھک انداز عہد وسطی کے یورپ میں ہوا کرتا تھا جو کہ زیادہ تر شمالی فرانس اور جرمنی میں پایا جاتا تھا)۔
38 سالہ شروتی ہاسن کا کہنا تھا کہ انکے والد نے انکی پرورش کبھی بھی لڑکیوں کے انداز میں نہیں کی بلکہ انھیں لڑکوں کی طرح پالا۔ تو اسی لیے میں کہتی ہوں کہ یہ غلطی میرے والد کی ہے۔ جب چھوٹی تھی تو وہ مجھے کہتے آؤ کھیلنے چلیں، کبھی کہتے فلاں راک میوزک سنو، اسی طرح والد نے ہمیشہ بڑی سی داڑھی رکھی۔
جہاں تک کام کا تعلق ہے تو شروتی ہاسن جلد پرابھاس کے ساتھ سالار 2 میں اسکرین پر نظر آئیں گی جبکہ یہ بھی افواہیں ہیں کہ وہ یش کی ٹوکسک میں بھی دیکھی جاسکیں گی۔