• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم کو پسند کرنے پر پرینیتی کا مداحوں کیلئے جذباتی پیغام

فوٹو بشکریہ پرینیتی / انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ پرینیتی / انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

امتیاز علی کی اس فلم میں پرینیتی نے امرجوت کور کا کردار نبھایا، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ 

کامیابیاں سمیٹتی پرینیتی نے سوشل میڈیا پر دل چھولینے والا پیغام مداحوں کےلیے جاری کیا جس میں انہوں نے فلم میں اپنی پرفارمنس پسند کیے جانے پر اپنے جذبات کا بھی اظہار کیا۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں انہوں نے فلم امر سنگھ چمکیلا کی اپنی تصاویر شیئر کیں۔ 

انہوں نے تحریر کیا کہ میں بہت پرسکون ہوں، فلم کےلیے آپ کے ریویوز اور آپکے الفاظ سے۔ میرے آنسو نہیں رک رہے۔ 

ساتھ میں پرینیتی نے یہ بھی لکھا کہ یہ الفاظ ’پرینیتی واپس آ گئی ہے‘ زور و شور سے بلند ہو رہے ہیں۔ میں نے ایسا سوچا بھی نہ تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہاں میں واپس آگئی ہوں اور اب کہیں نہیں جارہی۔ 


مداحوں کی جانب سے بھی پرینیتی کے اس پیغام پر پیار بھرے پیغامات اور تبصروں کا سلسلہ چل نکلا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید