• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر 3 ہزار فلسطینی یتیم بچوں کو گود لینے سے متعلق خبریں جعلی ہیں، فلسطینی سفارتخانہ

فلسطینی سفارت خانہ نے سوشل میڈیا پر 3 ہزار فلسطینی یتیم بچوں کو گود لینے سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔ 

اس حوالے سے ترجمان فلسطینی سفارت خانہ نے کہا کہ فلسطینی سفارت خانہ ایسی خبروں کی مذمت کرتا ہے۔ 

ترجمان فلسطینی سفارت خانہ کے مطابق فلسطین کی پالیسی کے تحت فلسطینی یتیموں کی کفالت ریاست فلسطین کے اندر ہونی چاہیے۔ فلسطینی یتیموں کی کفالت ریاست کے باہر کرنے کی اجازت نہیں۔ 

ترجمان نے کہا کہ تصدیق کرتے ہیں پاکستان میں کوئی بھی فلسطینی یتیم نہیں آیا۔

قومی خبریں سے مزید