• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جارجیا کی پارلیمنٹ اکھاڑا بن گئی، پارلیمانی لیڈر کو مکا مار دیا گیا

جارجیا کے اپوزیشن رکن پارلیمنٹ نے اپنے حریف کو زور دار مکا دے مارا جس کے بعد ایوان اکھاڑا بن گیا۔ 

جارجیا کی حکمراں جماعت ڈریم پارٹی کے پارلیمانی سربراہ ایوان میں ایک بل پیش کر رہے تھے کہ اس دوران اپوزیشن رکن پارلیمنٹ نے ان پر دھاوا بول دیا۔

ایوان کی کارروائی نیشنل ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کی جارہی تھی، اس دوران مموکا مدینارازے متنازع بل پاس کروانے کی کوشش میں اس سلسلے میں تقریر کر رہے تھے کہ اپوزیشن رکن پارلیمنٹ الیکو ایلیساشولی آئے اور انہیں مکا مار کر ڈائس سے دور کردیا۔ 

اس کے فوراً بعد ہی دونوں اطراف سے اراکین پارلیمنٹ لڑنے کےلیے دوڑ پڑے اور ایوان اکھاڑے  کا منظر پیش کرنے لگا، تاہم اسی دوران براہِ راست ٹیلی کاسٹ کو بند کردیا گیا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید