• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشگوار موسم میں پاکستانی اور ویسٹ انڈین خواتین کرکٹرز کی ٹریننگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کا موسم بہتر اور خوشگوار ہونے کے بعدپاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں نے پیر کو نیشنل اسٹیڈیم میں بھر پور ٹریننگ کی۔ پہلا ون ڈے انٹر نیشنل جمعرات کو کھیلا جائے گا۔تین دن پہلے شادی کے بندھن میں بندھنے والی نئی دلہن آل راؤنڈر عالیہ ریاض مہندی والے ہاتھوں کے ساتھ پریکٹس کرتی دکھائی دیں۔پاکستان ویمنز اسکواڈ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض اور بسمہ معروف نے رپورٹ کر دی۔تینوں کھلاڑیوں نےٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔بیٹنگ کوچ توفیق عمر نے بھی پاکستان ٹیم کے کیمپ میں رپورٹ کر دی۔کراچی میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر اسٹیفنی ٹیلرنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم سیریز ہے امید ہے اچھا دورہ رہے گا۔ پاکستان کی بولنگ کے بارے میں زیادہ نہیں سوچ رہے پاکستان کے پاس اچھی اسپنرز موجود ہیں۔

اسپورٹس سے مزید