• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) دیوا اکیڈمی میں جاری اسپورٹس فیسٹیول ختم ہوگیا، فیسٹول میں سیپک ٹاکرا، فٹبال و ٹینس کے مرد و خواتین کے مقابلے شامل تھے۔ فیسٹول کا آغاز چیئرمین پاکستان اسپورٹس ، ایجوکیشن اینڈ کلچر کونسل رضوان لودھی اور محمد عمران نے کیا۔ سیپک ٹاکرا مردوں کی چیمپئن ہنزہ لیپرڈ اور خواتین کراچی گرین قرار پائی جبکہ فٹبال و ٹینس کے مقابلے جیت کر دیوا 1 نے ٹرافی اپنے نام کی۔ گرلز میں کراچی ریڈ نے ٹرافی اپنے نام کی۔ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی مردوں میں اجلال اور خواتین میں صوبیہ قرار دی گئی۔
اسپورٹس سے مزید