• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر بانو روڈ پر آٹھ روز قبل فائرنگ کے تبادلے کا زخمی راہزن چل بسا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر بانو روڈ پر آٹھ روز قبل فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا راہزن چل بسا لاش مردہ خانے میں رکھ دی گئی پولیس کے مطابق 8اپریل کو ڈاکٹر بانو روڈ پر ایگل اسکواڈ کے معمول کی گشت کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک نقاب پوش مشکوک جان کر روکنے کا اشارہ کیا جو جوانوں کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے پید ل گلی میں فرار ہونے لگا جوانوں کی جوابی فائرنگ سے وہ زخمی ہو گیا جسے زخمی حالت میں گرفتار کر کے ہسپتال پہنچایا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہو گیا پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت نوراللہ ولد سعید اکبر کے نام سے ہوئی جو سریاب روڈ برماہوٹل کا رہائشی تھا ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید