کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایس پی سریاب ڈویژن شفقت امیر جنجوعہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ موٹرسائیکل اور موبائل فونز چھننے والے گروہ کے کارندے نیو سریاب کے علاقے میں موجود ہیں جس پر ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل عابد بخاری ٗ ایس ایچ او نیو سریاب توصیف فرمان کی سربراہی پرمشتمل ٹیم نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے تین کارندوں شیر محمد ٗ محمد حسنین اوراسرار احمد کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیاجبکہ ایس ایچ او منظور شہید عبدالرئوف جبار نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موبائل چھننے والے گروہ کے دو کارندوں عمران اور ثنا اللہ کو گرفتار کر کےمسروقہ موٹرسائیکل ‘موبائل فونز اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔