• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہزیب رند فخر بلوچستان‘ ملک و صوبے کا نام روشن کیا‘ فرحت نذیر

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما فرحت نذیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جس طرح بلوچستان قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے اسی طرح بلوچستان میں ٹیلنٹ کی بھی کوئی کمی نہیں جس کی تازہ مثال شاہزیب رند سے لی جا سکتی ہے ۔انہوں نے شاہزیب رند کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے انڈین فائٹر کو کراٹے کمبیٹ میں شکست دے کر ملک اور بلوچستان کا نام روشن کیا وہ قابل تعریف ہے ۔انہوں نے شاہ زیب رند کو فخر بلوچستان کا لقب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے شاہزیب رند کو 20 لاکھ روپے اور ملازمت دی اور ان کی بیرون ملک ٹریننگ کے اخراجات اٹھا کر بلوچستان کے دیگر نوجوانوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جو خوش آئند ہے ۔وزیراعلیٰ کا یہ قدم بلوچستان کے دیگر نوجوانوں کی مایوسی اور احساس کمتری کو ختم کرے گا۔
کوئٹہ سے مزید