• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ سعدیہ امام نےشوہر اور بیٹی کے ہمراہ عید فوٹوز شیئر کردیں

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ 

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ و میزبان سعدیہ امام نے پہلی بار سوشل میڈیا پر فیملی فوٹوز شیئر کی ہیں۔

اداکارہ سعدیہ امام پاکستان کی اعلیٰ پائے کی اداکارہ ہیں جنہوں نے انڈسٹری کو متعدد مشہور ڈرامے دیئے ہیں۔

آج کل وہ شوبز کی دنیا میں کم اور اپنی فیملی کے ساتھ زیادہ مصروف نظر آتی ہیں۔

سعدیہ امام نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر گزشتہ روز شوہر اور بیٹی کے ہمراہ عید کی مناسبت سے تصویریں شیئر کی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں اور فالوورز کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔


سعدیہ امام کی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ ہلکے کریم رنگ کا جوڑا پہن کر میچنگ کی ہے جبکہ اُن کی ننھی سی بیٹی نے گلابی رنگ کی فراک پہنی ہوئی ہے۔

اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کو ’فیملی‘ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ہے جسے تاحال ہزاروں صارفین لائیک کر چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید