• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک نے ٹیسلا کے 10 فیصد ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ کیوں کیا؟

ایلون مسک ـــ فائل فوٹو
ایلون مسک ـــ فائل فوٹو 

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے آگاہ کیا ہے کہ وہ کمپنی کے 10فیصد ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک نے پیر کے روز اپنے بیان میں کہا کہ کمپنی کو ہر 5 سال  بعد ترقی کے اگلے مرحلے کے لیے دوبارہ منظم اور ہموار کرنا ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم اب کمپنی کو ترقی کے اگلے مرحلے کے لیے تیار کر رہے ہیں اس لیے لاگت میں کمی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے کمپنی کے ہر پہلو کو دیکھنا انتہائی ضروری ہے۔

ایلون مسک نے کہا کہ کمپنی کو ترقی کے اگلے مرحلے کے لیے تیار  کرنے کی کوشش میں ہم نے کپمنی کا مکمل جائزہ لیا ہے اور پھر کمپنی کے 10 فیصد ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنا وہ عمل ہے جو مجھے سخت ناپسند ہے لیکن اس وقت میرے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا حل نہیں ہے۔

ایلون مسک کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد ٹیسلا کے سینئر نائب صدر ڈریو باگلینو اور کمپنی کے پبلک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نائب صدر روہن پٹیل نے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ کمپنی 2025ء کی دوسری ششماہی میں روبوٹیکسی لانچ کرنے والی ہے جس کی قیمت مبینہ طور پر 25,000 ڈالرز ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید