• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب رنویر سنگھ کو روینہ ٹنڈن کے گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ کے سیٹ سے باہر نکال دیا گیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ اور اکشے کمار اپنی آنے والی نئی فلم ’سنگھم اگین‘ میں اسکرین اسپیس شیئر کریں گے۔

اس فلم کی تشہیر کے لیے آج کل اداکار اکشے کمار اور رنویر سنگھ دونوں ہی کافی مصروف نظر آ رہے ہیں۔

رنویر سنگھ نے اکشے کے ساتھ دیے گئے انٹرویو کے دوران ایک پرانا قصہ سنا کر مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ 1994ء میں ایکشن فلم ’موہرا'‘ ریلیز ہوئی تھی جس میں نصیرالدین شاہ، اکشے کمار، سنیل شیٹی، روینہ ٹنڈن، رضا مراد، گلشن گروور، پاریش راول، سداشیو امرا پورکر اور کلبھوشن کھربندا جیسے فنکار شامل تھے۔

اس فلم کے گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ اور ’تو چیز بڑی ہے مست مست‘ بے حد مشہور ہوئے تھے۔

گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ کی شوٹنگ کے لیے اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن سیٹ پر موجود تھیں، اس دوران کمسن اداکار رنویر سنگھ بھی وہیں موجود تھے اور عمر میں کافی چھوٹے تھے۔

اداکار نے بتایا کہ میں بچپن میں فلم ’موہرا‘ کے سیٹ پر تھا، میں لڑکا تھا اور روینہ جی کو پھٹی پھٹی آنکھوں سے دیکھ رہا تھا، میرے دیکھنے کے انداز سے  روینہ جی پریشان ہو رہی تھیں۔

رنویر سنگھ نے بتایا کہ روینہ جی نے سیکیورٹی والوں سے کہہ کر مجھے سیٹ سے باہر نکلوا دیا تھا اور اس دوران مجھے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جیسا میرا دل بکھر گیا ہو میں خود کو ٹوٹا ہوا محسوس کر رہا تھا۔

رنویر سنگھ نے انکشاف کیا کہ اس دوران میں نے اپنے کندھے پر ایک ہاتھ محسوس کیا، پیچھے مڑنے پر پتہ چلا کہ وہ کوئی سیکیورٹی گارڈ نہیں بلکہ فلم کا ہیرو اکشے کمار تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکشے کمار نے مجھے محسوس کر لیا تھا کہ میں غمگین ہو گیا ہوں، اسی لیے انہوں نے مجھ سے ادھر ادھر کی باتیں شروع کر دیں۔

رنویر سنگھ نے بتایا کہ اُس دن اُنہوں نے اکشے کمار کے ساتھ پہلی سیلفی لی اور سوچا تھا کہ ایک دن میں بھی ایسا ہی بڑا اداکار بنوں گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید