• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کے حملہ آوروں کو پاکستان کی ترقی قبول نہیں، طلال چوہدری

سینیٹر طلال چودھری(فائل فوٹو)۔
سینیٹر طلال چودھری(فائل فوٹو)۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کے کنارے پہنچانے اور 9 مئی کے حملہ آوروں کو پاکستان کی ترقی قبول نہیں۔

پی ٹی آئی رہنماﺅں کے جلسوں کے انعقاد کے بیان پر اپنے ردعمل میں طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جلسے اور فساد تو کرنا ہی ہے کیونکہ معاشی حالت جو بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جھوٹ کی دکان اس وقت کھولی جب پاکستان میں سرمایہ کاری آ رہی ہے۔ 

مسلم لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ سی پیک اور تاریخی پراجیکٹس کے لئے چینی صدر کو تشریف لانا تھا، تب بھی پی ٹی آئی کا یہی رویہ تھا۔ 

طلال چوہدری کے مطابق فارن فنڈنگ سے چلنے والا گروہ معاشی عدم استحکام کے لئے متحرک ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے اور ججوں کے خلاف ریفرنس بنانے والے آج پھر فساد پر اتر آئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید