امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرینی صدر واشنگٹن آکر معدنیات کے معاہدے پر دستخط کرنا چاہتے ہیں۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین کے لیے امن دستوں کی ضرورت ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپ امریکی کاروباری اداروں کو سزا دینے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکس استعمال کرتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں تانبے کی درآمدات پر نئے ٹیکس کی تحقیقات کا حکم بھی دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلتھ کیئر اخراجات میں شفافیت کے حکم نامے سمیت کئی دیگر پر دستخط کردیے۔