• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: پولیس اہلکار اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث


لاہور پولیس کے اہلکاروں کا اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس اہلکاروں نے پہلے ڈاکٹر مختار کو اغوا کیا، اُس کے بعد گھر سے اے ٹی ایم کارڈ منگوایا اور اُسے اے ٹی ایم بوتھ لے گئے۔

6 ملزمان 3 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے، جن میں سے ایک اہلکار نے منہ پر نقاب چڑھا رکھا تھا، وہی ڈاکٹر کو اے ٹی ایم تک لے کر گیا۔

اہلکار نے مغوی ڈاکٹر سے 5 لاکھ روپے تاوان کا تقاضا کیا لیکن اے ٹی ایم سے 1 لاکھ کی حد کے باعث زیادہ رقم نہ نکالی جاسکی۔

ڈاکٹر نے رقم نکال کر پولیس اہلکار کے حوالے کی، اس دوران مزید رقم نکالنے کےلیے دباؤ ڈالا جاتا رہا۔

لاہور پولیس کے مطابق اہلکار ڈاکٹر کو پہلے ماڈل ٹاؤن میں واقع گھر سے گجومتہ لے کر گئے، وہاں سے ایک اہلکار بینک کارڈ لینے کےلیے واپس ڈاکٹر کے گھر گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے جنرل اسپتال کے قریب نجی بینک سے رقم نکلوائی، 9 فروری کو پیش آئے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

لاہور پولیس نے واردات میں ملوث اہلکاروں کی شناخت کرلی اور ماڈل ٹاؤن تھانے میں تعینات 3 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

قومی خبریں سے مزید