• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ایئر پورٹ آؤٹ سورسنگ کیلئے مئی کے وسط تک تیار ہو جائے گا: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو
وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ آؤٹ سورسنگ کے لیے مئی کے وسط تک تیار ہو جائے گا۔

جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  ہمارا ہدف لاہور، کراچی، اسلام آباد کے ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنا ہے، ویزا پالیسی کی مشکلات پر قابو پاکر ملک قابلِ رسائی بنانا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے بعد لاہور اور کراچی ایئر پورٹ بھی آؤٹ سورسنگ کے لیے تیار کر لیے جائیں گے۔

وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو جلد ہی یورپی یونین اور برطانیہ سے کلیئرنس مل جائے گی۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم بھرپور طریقے سے اس معاملے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہماری ویزا پالیسی پرانی ہے، دہائیوں پرانی ذہنیت اب بھی کام کر رہی ہے، ویزا پالیسی کی مشکلات پر قابو پالیں گے، اپنا ملک قابلِ رسائی بنائیں گے۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسائل سے پوری طرح واقف ہیں، انہیں جلد حل کر لیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید