• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو نے شیری رحمان کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا

سینیٹر شیری رحمان ۔ فوٹو: فائل
سینیٹر شیری رحمان ۔ فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر شیری رحمان کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر شیری رحمان کو پارلیمانی لیڈر نامزدگی پر مبارک باد دی ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ امید ہے سینیٹر شیری رحمن ایوان بالا کی قانون سازی میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہاؤس آف فیڈریشن ملکی مسائل پر پالیسی سازی میں اہم فورم ہے، سینیٹر شیری رحمن اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوامی مسائل کو اجاگر کریں گی۔

قومی خبریں سے مزید