• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد خان کی بگ بیش سے دستبردار ہونے کی دھمکی

کراچی(جنگ نیوز) کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے افغانستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کرنے کے بعد راشد خان نے بگ بیش لیگ سے دستبرداری کی دھمکی دے دی۔ لیگ اسپنر کا بی بی ایل کا مستقبل غیر یقینی ہے ۔ آسٹریلیا اس سے قبل افغانستان میں خواتین کے ساتھ رویےکے تناظر میں مارچ 2023 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میچ اورون ڈے سیریز سے بھی دستبردار ہو گیا تھا۔ا ن کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کا افغان کرکٹ کی طرف رویہ غیرپیشہ ورانہ ہے ۔

اسپورٹس سے مزید