• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی آئی پی موومنٹ، بلوچستان ہائیکورٹ نے 2 منٹ سے زیادہ سڑکیں بلاک کرنے سے روک دیا

کوئٹہ(نمائندہ جنگ) بلوچستان ہائیکورٹ نے وی آئی پی موومنٹ کے دوران 2 منٹ سے زیادہ سڑکیں بلاک کرنے سے روک دیا ،عدالت عالیہ بلوچستان میں دائر حفاظتی پروٹوکول سے متعلق آئینی درخواست کی، سماعت عدالت عالیہ کے قائمقام چیف جسٹس جناب جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے ریاست کے آئینی سربراہوں، اہم شخصیات اور معززین کی حفاظت کو یقینی بنانے کو ریاست کی ذمہ داری قرار دیاہے،قائمقام چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس شوکت علی رخشانی نے صوبے کے شہریوں کے بنیادی حقوق بشمول آزادانہ نقل و حرکت کا حق اور معاش اور تعلیم کا حصول، مناسب جواز کے بغیر اسکولوں، دکانوں کی مکمل بندش اور ٹریفک کے عام راستوں میں خلل اور کم خلل ڈالنے والے متبادل تلاش کیے بغیر حاصل کیے جانے والے مقاصد کو غیر متناسب قرار دیا۔ عدالت عالیہ بلوچستان کے دو رکنی بینچ نے حکومت بلوچستان کو ʼبلیو بک کی دفعات کے تحت فراہم کردہ 2 منٹ سے زیادہ عرصے تک سڑکیں بلاک کرنے سے نہ صرف روک دیا بلکہ وی آئی پی موومنٹ کے دوران وی آئی پیز کے روٹس پر کاروباری اور تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے سے بھی منع کیا، وی آئی پی موومنٹ اور پروٹوکول اقدام کے دوران لگائی جانے والی پابندیوں کی جانچ پڑتال کی جانی چاہیے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ معقول اور قانون کے مطابق ہیں۔قائمقام چئف جسٹس ہاشم خان کاکڑنےکہا کہ قانون صوابدیدی یا ضرورت سے زیادہ پابندیوں کے حق میں نہیں ہے۔حفاظتی اقدامات شہریوں کے آزادانہ نقل و حرکت اور اپنے روزمرہ کے امور بغیر کسی رکاوٹ کے انجام دینے کے حقوق کے خلاف متوازن ہونے چاہئیں۔
اہم خبریں سے مزید