• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم حکام کی گندم اور آٹا کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئےگڈز ٹرانسپورٹرز کوہدایت

ملتان( سٹاف رپورٹر ) کسٹم حکام کی جانب سے گندم اور آٹا کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے گڈز ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی ہے کہ ملک کے موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر اور سمگلنگ کی روک تھام کے لئے گڈز ٹرانسپورٹرز اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ ترسیلی گڈز کے سامان میں گندم اور آٹا بغیر درست دستاویزات اور ایف بی آر کی سیلز ٹیکس انوائس (جس میں ڈیلر کا نام ، خریدار کا نام اور بیچنے والے کی تفصیلات) درج ہوں ۔ صرف اُسی مال کی ترسیل قابل عمل لائی جائے ۔
ملتان سے مزید