• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد، لیہ کیمپس کےطلبہ و طالبات اور فیکلٹی کا ملتان گیریژن کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد، لیہ کیمپس کےطلبہ و طالبات اور فیکلٹی کا ملتان گیریژن کا دورہ کیا،انہوں نے ملتان گیریژن میں ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا،طلبہ و طا لبات نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھول رکھے اور وطن عزیز کے شہدا کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی،اس موقع پرطلباءطالبات کو فوجی طرز زندگی اور پاک فوج کی ملک و قوم کی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ طلبہ و طالبات کو ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز ، فائر کنٹرول ریڈار، فا ئرنگ کے طریقہ کار اور جنگ کے دوران استعمال ہونے والے سمال آرم ویپنز کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔
ملتان سے مزید