نو منتخب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن آج منصورہ لاہور میں حلف اٹھائیں گے۔
یہ بات ترجمان جماعتِ اسلامی پاکستان قیصر شریف نے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتائی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان کی حلف برداری کی تقریب آج بعد نمازِ مغرب منعقد ہو گی۔
ترجمان جماعتِ اسلامی پاکستان قیصر شریف کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم الرحمٰن جماعتِ اسلامی پاکستان کے چھٹے امیر منتخب ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حافظ نعیم الرحمٰن کی زیرِ صدارت مرکزی مجلسِ عاملہ کا اجلاس آج رات ہو گا۔
واضح رہے کہ سید ابوالاعلیٰ مودودی بانی اور پہلے امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان تھے۔
مولانا مودودی کے بعد میاں طفیل محمد، قاضی حسین احمد، سید منور حسن اور سراج الحق جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر رہ چکے ہیں۔