• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اگلے ماہ اپنی نئی آنیوالی فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔

 اے آر مورگوداس کی ڈائریکشن میں بننے والی ایکشن سے بھرپور فلم سکندر 2025 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم گجنی کے ڈائریکٹر اے آر مورگوداس کے ساتھ یہ پہلی فلم ہوگی جس میں سلمان خان کام کریں گے، جبکہ اس کی شوٹنگ کا آغاز مئی سے کیا جائے گا۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے 11 اپریل کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اس عید پر ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ اور ’میدان‘ کو دیکھو اور اگلی عید ’سکندر‘ سے آکر ملو، اس کے ساتھ ہی سلمان خان نے سب کو عید مبارک کا پیغام بھی دیا تھا۔

فلم سکندر سلمان خان اور ساجد ناڈیاوالہ کی کک، جڑواں اور مجھ سے شادی کروگی جیسی بلاک بسٹر فلموں کی طرح  ثابت ہوگی۔

خیال رہے کہ آے آر مورگوداس نے گجنی کے ساتھ ہندی فلموں میں اپنے کام کا آغاز کیا تھا، جس نے باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا، جبکہ انہوں نے اکشے کمار کی فلم ’ہالی ڈے آ سولجر  از نیور آف ڈیوٹی کی بھی ہدایت کاری کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید