• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم خان ان فٹ ہوگئے، ٹی 20 سیریز میں شرکت مشکو ک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جارحانہ بیٹسمین اور وکٹ کیپر اعظم خان ان فٹ ہوگئے ہیں ، ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شرکت کا انحصار فٹنس پر ہوگا۔ جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ اعظم خان دائیں گھٹنے اور کاف مسل کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ یہ تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی ۔ میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ واضح رہے کہ کاکول کے کیمپ میں اعظم خان سپر فٹ دکھائی دیئے ان کی پہاڑوں پر چڑھنے اورمشکل ترین ٹریننگ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

اسپورٹس سے مزید