• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، جماعت اسلامی کے تحت مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نومنتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی ہدایت پر کراچی میں بڑھتی ہوئی مسلح ڈکیتیوں کی واردتوں اور ان میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ ہفتہ 20اپریل کو شہر بھر میں تمام ایس ایس پی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے،مظاہرے سے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز، امیر ضلع جنوبی و سابق رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید،سیکریٹری ضلع جنوبی سفیان دلاورنے خطاب میں مطالبہ کیا کہ کراچی کے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیف سٹی پروجیکٹ فی الفور مکمل کیا جائے، محکمہ پولیس میں کراچی کے مقامی باشندوں کو ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کیا جائے، یوسی سے ہی پولیس اہل کار لیے جائیں اور ایس ایچ او بھی متعلقہ ٹاؤن سے ہی لیا جائے،مسلم پرویز نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے صوبائی وزراء کہتے ہیں کہ کراچی کے حالات ٹھیک ہیں اور امن و امان ہے، پیپلز پارٹی 16سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے اور ایم کیو ایم بھی اس کے شریک رہی ہے شہر کے حالات خراب کرنے میں یہ دونوں پارٹیاں برابر کی ملوث، جرائم پیشہ عناصر کو تحفظ فراہم کر تی ہیں۔موجودہ حکومت جعلی فارم 47کی پیداوار حکومت ہے اور زبردستی عوام پر مسلط کی گئی ہے اب اگر یہ لوگ سروں پر مسلط ہوگئے ہیں تو شہریوں کو ریلیف فراہم کریں یا ہٹ جائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید