• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
‏‎کراچی ( پ ر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے صدر راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے یوم قیام سے جمہوریت کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے ، سیکریٹری اطلاعات فرید میمن کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آئین کے ذریعے ایوان بالا کے قیام سے وفاق پاکستان کو مضبوط کیا یہ ادارہ ملکی یکجہتی و برابری کا عکاس ہے، پارٹی کے سینیٹرز وفاق کی مضبوطی و آئین پاکستان کے ذریعے ملک کے استحکام میں معاون ثابت ہونگے۔