• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو 50 ہزار جرمانے کی وارننگ

لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب انفارمیشن کمیشن نے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو اپنے سگے پروفیسر بھائی کے متعلقہ معلومات 7 روز میں افشاء نہ کرنے کی صورت میں پچاس ہزار کا جرمانے کی سزا کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق ڈاکٹر فاروق تنویر بنام پبلک انفارمیشن آفیسر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے چیف انفارمیشن کمشنر سید محبوب قادر شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق تنویر پی ایچ ڈی سوشیالوجی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے کافی عرصہ سے وہاں تعینات ڈاکٹر اظہار احمد خان ایسوسی ایٹ پروفیسرسوشیالوجی کو پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے ڈاکٹر آف سائنس کی ڈگری کو بطور پی ایچ ڈی ڈگری ڈِکلئیر کیے جانے کے سرٹیفکیٹ کا طلب گار تھا۔ اِس سلسلہ میں اُس نے عدالتِ عالیہ سے رِٹ پٹیشن نمبر 2022/49339 کے تحت رجو ع کیا لیکن انصاف نہ مل سکا۔
اہم خبریں سے مزید