• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی تقرر و تبادلے: پی ایم ایس خیبر پختونخوا کے افسر وفاقی سروس میں شامل

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی کے تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹس کے احکامات جاری ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نو ٹیفیکیشن جاری کردیے ،خیبر پختونخواہ کی پراونشل مینجمنٹسروس کے گریڈ 19کے افسر خالد اقبال کا سروس کیڈر تبدیل کر کے انہیں وفاقی سروس میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ۔ ان کی پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس میں گریڈ19میں تقرری کردی گئی ہے۔ آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 18(ایکٹنگ چارج) کے سیکشن افسر محمد زہیر جعفر کا خزانہ ڈویژن سے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن تبادلہ کیا گیا ۔ سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19کے افسران، ڈپٹی سیکریٹری خزانہ ڈویژن شمیم الرحمان 28اکتوبر اور ڈپٹی سیکریٹری خزانہ ڈویژن اظہر نثار 13جولائی 2024 کو سرکاری ملازمت کی عمر کی تکمیل پر ریٹائر ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید