• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ماں بیٹوں ،9لڑکیوں اور لڑکے سمیت 14افراداغواء

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں سے دو ماں بیٹوں ،9 لڑکیوں اور لڑکے سمیت 14افراد کو اغواء کرلیا گیا۔تھانہ صادق آباد کو اشرف نے بتایا کہ میرا 17 سالہ بیٹا حشام اشرف اغواء ہو گیا۔تھانہ واہ کینٹ کو محمد عارف نے بتایاکہ میری بیوی (ر) بی بی کو کسی نے غوا کر لیا۔تھانہ واہ کینٹ کو محمد عمر سلطان نے بتایاکہ میری بیوی (ع)عمر 18 سال ہمراہ میری ہمشیرہ (ز) زوجہ ناصر محمود عمر 18 سال لاپتہ ہو گئیں۔تھانہ گوجرخان کو خیراض نے بتایا کہ سائلہ کی 20 سالہ بیٹی (پ) اغواء ہو گئی۔تھانہ مندرہ کو محمد حسنین عدالت نے بتایاکہ سائل کی زوجہ(ص)عمر33 سال اور 9سالہ بیٹا سمیر احمد اغوا ء ہو گئے ۔تھانہ صدربیرونی کو محمد گلفام نے بتایا کہ فیضان نے میری بہو کو اغواء کرلیا ۔تھانہ روات کو احمد مجتبی شاہ نے بتایاکہ میری 17 سالہ بیٹی (س) بی بی کو عبداللہ پٹھان اغواء کر کے لے گیا ۔تھانہ سیکرٹر یٹ کے علاقے لیک ویو پارک میں آؤٹنگ کے لئے آئی ہوئی دو بچوں کی ماں کو تین سالہ بیٹے سمیت اغواءکر لیا گیا۔ تھانہ گولڑہ کو عظمت علی خان نے بتایا کہ سری سرال میں نامعلوم افراد نے 22سالہ بیٹی کو اغواء کرلیا۔تھانہ نون کو فیصل شہزاد نے بتایا کہ بیٹا عبدالرافع ، تھانہ بنی گالہ کے علاقے بحریہ انکلیو سے میڈیکل کالج کی طالبہ (م) اغواء ہو گئی۔
اسلام آباد سے مزید