• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکن ہول سیلرز اینڈ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کی رٹ پر سیکرٹری لائیو سٹاک طلب

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے چکن ہول سیلرز اینڈ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کی رٹ پر سیکرٹری لائیو سٹاک کو اصالتا طلب کرلیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر ظہیر عباس اور دیگر نے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت عالیہ سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ڈی سی راولپنڈی کی طرف سے چکن کا کاروبار کرنے والوں کو طے شدہ ریٹ کے برعکس نقصان میں چکن فروخت کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں زیادہ تر چکن سرگودھا اور دیگر اضلاع سے آتا ہے جس پر ٹرانسپورٹیشن اور دیگر اخراجات آتے ہیں ،چکن ریٹ مقرر کرتے وقت ان اخراجات کو ایڈجسٹ کیا جانا ضروری ہے۔
اسلام آباد سے مزید