• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خسرہ کے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل ، ملوث افراد کیخلاف جوڈیشل ایکشن کی منظوری

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) موضع کٹاریاں حلقہ ٹھلیاں کے خسرہ نمبر458کے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل پرمحکمہ مال کے سابق رجسٹرار،دو پٹواریوں،منشی اور این ٹی او آفس کے محرر سمیت دیگر ملوث افراد کے خلاف جوڈیشل ایکشن کی منظوری دیدی گئی ۔30نومبر 2023 کو تھانہ انٹی کرپشن نےشاہد محمود کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔انکوائری میں یاسین پٹواری،سیف اللہ پٹواری،منشی محمد اسحاق، سکینہ بی بی،محمد وقار،محمد ریاست کے خلاف اندراج مقدمہ جبکہ سردار فرید علی،اہلکاران این ٹی او راولپنڈی، محرر معائنہ راولپنڈی، محمد فیضان اور دیگر کا کردار دوران تفتیش طےکئے جانے کی سفارش کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق یاسین پٹواری،سیف اللہ پٹواری،منشی محمد اسحاق، سکینہ بی بی،سردار فرید علی،ملک اعجاز،ناصر حسین قریشی،محمد وقار،محمد فیضان کے خلاف جوڈیشل ایکشن کی اجازت طلب کی گئی تھی جس کی منظوری ہوگئی ہے۔ لیٹر نمبر2427 جاری ہوگیا ہےجس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔چالان مرتب کرکے عدالت میں جمع کرانے سے قبل پراسیکوٹر سے سکروٹنی کرائی جائے۔
اسلام آباد سے مزید