• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسان اللّٰہ کے علاج میں کوتاہی کرنیوالوں کیخلا ف ایکشن کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر احسان اللہ ان دنوں انگلینڈ میں اپنی کہنی کیلئے میڈیکل رائے حاصل کررہے ہیں، ان اطلاعات کے بعد کہ پی سی بی نے ان کا کیس خراب کیا ہے، چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ایک آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ہے جوانجری ہینڈل کرنے کے طریقہ کار کو دیکھے گا۔ اتوار کو محسن نقوی نے کہا ہے کہ احسان اللّٰہ کے علاج میں کوتاہی کرنے والوں کا تعین اور انکے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔ میڈیکل بورڈ 3 اراکین پر مشتمل ہے جو مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تجویز دے گا۔ پینل میں ڈاکٹر جاوید اکرام، ڈاکٹر دلنواز اور ڈاکٹر ممریز نقشبند شامل ہیں۔ برطانوی ڈاکٹر ان کی انجری کا مکمل معائنہ کر چکے ہیں، امکان ہے کہ انہیں دوبارہ سرجری کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔

اسپورٹس سے مزید