کراچی(اسٹاف رپورٹر) پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پیر کواعلان کی گئی کارپشاور زلمی اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے حوالے کردی۔پی ایس ایل نائن میں سنچری بنانے پرفرنچائز نے بابراعظم کو کاردینے کا اعلان کیا تھا۔بابراعظم نے آفس کا دورہ کیا۔اس موقع پر ان سے کار انتظامیہ اور ملازمین نے تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں۔